راہ
Poet: By: Sohaib Suleman, Lahoreآنکھوں سےمیری اسلئے لالی نہیں جاتی
 یادوں سے کوئی رات بھی خالی نہیں جاتی
 
 تو جان بھی مانگے تو ہنس کر تجھے دے دوں
 تیری تو کوئی بات بھی ٹالی نہیں جاتی
 
 آئے تو کوئی آکے میرے درد سنبھالے
 ہم سے تو یہ جاگیر سنبھالی نہیں جاتی
 
 ہم جان سے جائیں تو تبھی بات بنے گی
 تم سے تو کوئی راہ نکالی نہیں جاتی
More Sad Poetry






