راہنما کل کارواں کے

Poet: Murtaza Zaman Gardezi By: murtaza zaman gardezi, Multan

راہنما کل کارواں کے راہزن
عزتوں کا لوٹتے رہتے ہیں دھن

فکر انساں پر ہے چھای تیرگی
بے چراغاں جابجا اہل سخن

گل میں رنگ و بو نہیں تو جان لے
دشت کی مانند ہے تیرا چمن

عاشقوں نے رزم گاہ عشق میں
خون میں تر ہو کے پہنا ہے کفن

ناٰیز نزاع میں جھونکے شیخ نے
مرتضی سے نجم وہ بھی سیم تن

Rate it:
Views: 449
25 Jan, 2018