رب کا قہر ٹوٹ جائیگا
Poet: Ishraq Jamal Ashar Chishti By: Ishraq Jamal Ashar Chishti, KARACHIپہچان رب کی ذات کو پھر خوب جائیگا
تیرا جنون لے کے تجھے ڈوب جائیگا
اکڑا کے سر غرور سے پھرتا ہے تو یہاں
تیرے زعم پہ رب کا قہر ٹوٹ جائیگا
مال و متاع پہ اپنی تکبر نہ کر یہاں
رہزن اجل کا آکے اسے لوٹ جائیگا
باندھا ہے تو نے لے کے نشانہ جو میرا سر
رب کے حکم سے تیر ستم چوک جائیگا
اترا نہ محفلوں میں یوں دستار باندھ کر
کچھ دیر بعد بھانڈا تیرا پھوٹ جائیگا
گھبرا نہ قید و بند کی صعوبت سے تو یہاں
بدلے گا وقت تو بھی اشہر چھوٹ جائیگا
More Life Poetry






