Add Poetry

رشتوں کی کمیٹی ڈالی تھی

Poet: ثناءبنتِ زمان By: sanabintezaman, abbottabad

رشتوں کی کمیٹی ڈالی تھی
ہر رشتے کی اپنی باری تھی
طے ہوا تھا کریں گے بھروسہ پیار
خیال وقت احساس اور اعتبار
نہ چھوڑیں گے تنہا کسی رشتے کو
رشتوں کی کمیٹی ڈالی تھی
ہر رشتے نے کرنی وفاداری تھی
گزرا ہر اک کا نمبر اچھے سے
ساتھ دیا ہم نے ہر ایک کا جان دینے تک
رشتوں کی کمیٹی ڈالی تھی
ہر رشتے کی اپنی ذمہ داری تھی
بات بگڑی جب آئی ہماری باری تھی
وصولی تھی چاہی صرف کچھ پل کے ساتھ کی
جانے دغا دے کر ہی کیوں اوقات دکھانی تھی
رشتوں کی کمیٹی ڈالی تھی
ہر رشتے کی اپنی کہانی تھی
محبت وفا اب بات پرانی ہے
رشتوں کی کمیٹی میں بس اب ضرورت باقی ہے
رشتوں کی کمیٹی ڈالی ہے
جو اب صرف وقت گزاری ہے

 

Rate it:
Views: 831
16 Sep, 2019
Related Tags on Sad Poetry
Load More Tags
More Sad Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets