روشنی خوگرِزنجیر نہیں ہو سکتی

Poet: rafiq sandeelvi By: rashid sandeelvi, islamabad

روشنی خوگرِزنجیر نہیں ہو سکتی
فاختہ ظلم کی تصویر نہیں ہو سکتی

جس کی اینٹوں میں تعصّب کا لہو شامل ہو
وہ عمارت کبھی تعمیر نہیں ہو سکتی

جب تلک کرب کے زندان سے آزاد نہ ہوں
ماوءں کے دودھ میں تاثیر نہیں ہو سکتی

چند مٹّی کے کھلونے ہوں ،یہ ہو سکتا ہے
دستِ اطفال میں شمشیر نہیں ہو سکتی

بام و در شہر کے جلتے ہوں ،لہو بہتا ہو
یہ مرے خواب کی تعبیر نہیں ہو سکتی

 

Rate it:
Views: 416
28 Sep, 2011