مانو؎ کے خیالات کے منتشر صفحات،
مُحبت رُومان سے بھرے جذبات،
دل میں چھُپی ہوئی کوئی بات،
ہونٹوں پہ جو نہ مچل سکی،
آئی سامنے بن کے قطعات،
چند نظمیں، چند غزلیں،
چند حقیقتیں، چند افسانے،
چند سوال، چند جوابات،
چند میں جیت، چند میں مات،
چند نثریں، چند مکالمات،
چند قیاس آرائیاں، چند اقتسابات،
ساتھ شامل ہیں، چند مفروضات،
بس! یہ ہی ہے رُودادِ حیات،
جس میں لکھی ہے ہر اِک بات۔