رہنے لگا ہے اکثر وہ خفا ہم سے
Poet: Ibn.e.Raza By: Ibn.e.Raza, Islamabadہوگئی ایسی بھی کیا خطا ہم سے
 رہنے لگا ہے اکثر وہ خفا ہم سے
 
 ستم گر سے کیا اُمید ِکرم کریں
 خوش رہے کر کے وہ جفا ہم سے
 
 ڈر ہے کہ جب عہدنبھانے نکلے
 تو زندگی نہ کر سکے وفا ہم سے 
 
 سفر درپیش ہوا ہے عمرِ فراق کا
 مٹتا نہیں ہے پَل کا فاصلہ ہم سے
 
 زندگی ہی بے رنگ ہو جائے رضا
 روش ایسی نہ رکھے وہ روا ہم سے
  
More Sad Poetry







 
  
  
  
  
  
  
  
  
  
  
 