زبان کی مٹھاس

Poet: M.Asghar By: M.Asghar, BIRMINGHAM

جن کی زبان میں مٹھاس نہیں ہوتی
ان کی گفتگو میںچاہت کی باس نہیں ہوتی

جس دل میں الله و رسول کی محبت بھری ہو
ایسے من میں کبھی یاس نہیں ہوتی

جو غم کے ماروں کو خوشیاں بانٹیں
ان کی زیست کی کوئی گھڑی اداس نہیں ہوتی

وہ خوشبو کی طرح میرے ساتھ رہتی ہے
گو وہ میرے آس پاس نہیں رہتی

نہ جانے وہ کس مٹی کی بنی ہے اصغر
جو برے وقت میں بھی اداس نہیں ہوتی

Rate it:
Views: 791
11 Nov, 2008
More Life Poetry