زخم کو پُر بہار دیکھا ہے
Poet: ارسہ مبین By: ارسہ مبین , Pirmahalزخم کو پُر بہار دیکھا ہے
 جب سے وہ رہ گزار دیکھا ہے
 
 ایک امید کے سبب میں نے
 آپ کو بار بار دیکھا ہے
 
 چاند میں ڈوبتا ہوا ساگر
 ایک منظر کے پار دیکھا ہے
 
 موجزن آنکھ تک نہ دیکھ سکی
 جو دلِ داغ دار دیکھا ہے
  
More Sad Poetry






