زخم کٹتے رہے کسی کو بتا نہ سکے

Poet: M.masood By: M.masood, Nottingham

زخم کٹتے رہے کسی کو بتا نہ سکے
چاہتوں کی حد تک چاہا اَسے
صرف اپنا دل نکال کر اَسے دیکھا نہ سکے
کتنے دور نکل گۓ
رشتے نبھاتے نبھاتے
خود کو کھو دیا ہم نے
اپنوں کو بتاتے بتاتے
لوگ کہتےہیں کہ
درد ہے میری شاعری میں
اور ہم تھک گۓ مسکراتے مسکراتے
کبھی کبھی رشتے
نبھاتے نبھاتے راستے کھو جاتے ہیں
اور کبھی کبھی رشتے
نبھاتے نبھاتے راستے بن جاتے ہیں ،
کسی کو رشتے راس آ جاتے ہیں
اور کسی کو راستے
فرق صرف اتنا ہے کہ
راستوں کے دکھ برداشت ہو جاتے ہیں
لیکن رشتوں کے نہیں
قدر کیجئے
ہر اس رشتے کی جو الله رب العزت نے آپ کو عطا کیا ہے
 

Rate it:
Views: 929
20 Sep, 2013