زرا سی بات پہ اتنا بوال کیسے ہوا؟
تمهارے خون میں اتنا اُبال کیسے ہوا؟
میں بھول جاؤں گی کیسے کہہ دیا تم سے
تمہارے دل میں یہ پیدا سوال کیسے ہوا
تمیں پتا ہے کہ غصّه حرام ہے سب پر
تو پھر بتاؤ یہ تم پر حلال کیسے ہوا؟
کہ جس نے ساتھ نبھانے کی کھائی تھیں قسمیں
وه مجھ کو چھوڑ گیا یہ کمال کیسے ہوا؟
جب اُس غریب کو دیتے تھے وقت پر کھانا
تو اس کا بھوک سے پھر انتقال کیسے ہوا ؟
میں جس کے واسطے برباد هو گئ دیکھو
اُسی نے پوچھا که آخر یه حال کیسے ہوا؟
یہ کیا بتائیں زمانے کو راز اے وشمہ
کسی کے عشق میں جینا محال کیسے ہوا؟