زرا سی بات پہ برسوں کے یارانے گئے

Poet: Aazi By: Azam, Gujranwala

زرا سی بات پہ برسوں کے یارانے گئے
لیکن اتنا تو ہوا کچھ لوگ پہچانے گئے

میں اسے اپنی شہرت کہوں یا رسوائی کہوں
مجھ سے پہلے اس گلی میں میرے افسانے گئے

وحشتی کچھ اس طرح اپنا مقدر ہوئی
ہم جہاں پہنچے ہمارے ساتھ ویرانے گئے

کیا قیامت ہی کہ خاطر کشتہ شب بھی تھے ہم
صبح بھی آئی تو مجرم ہم ہی گردانے گئے

Rate it:
Views: 646
22 Aug, 2010