زمانے سے وفا کی
Poet: By: Khalid Pervez, Pasrur, Saukin Windزمانے سے وفا کی امید نہ کرنا
ملتے ہیں غم کے آنسو خرید نہ کرنا
پیار کے دامن سے ملتے ہیں کانٹے
بہار میں پھولوں کی دید نہ کرنا
دریا نے چھوڑ دیا ہے ساحل کو
ہواؤں کو ملنے کی تاکید نہ کرنا
ہجر کے آنچل سے چھپا زخموں کو
گزرے لمحوں کی گفت و شنید نہ کرنا
تفریق آ رہی ہے روز قربتوں میں
خالد دوستی کسی سے مزید نہ کرنا
More Sad Poetry






