Add Poetry

زمیں نہ ہوتی کہیں اور نہ آسماں ہوتا (٢)

Poet: UA By: UA, Lahore

اگر نہ ایک خَدا خالقِ جہاں ہوتا
زمیں نہ ہوتی کہیں اور نہ آسماں ہوتا
رہنما آدمی کا جو نہیں خَدا ہوتا
کہیں مکیں نہ ہوتے نہ کہیں مکاں ہوتا
جو رب کی ذات کا جلوہ نہیں عیاں ہوتا
بشر بھی اپنے آپ سے ہی خود نہاں ہوتا
میرا ہونا نہ ہونا ایک تیرے دم سے ہے
تیرا وجود نہ ہوتا تو میں کہاں ہوتا
نہ جانے کس جگہ ہوتا جو نہ یہاں ہوتا
میں آج ہوں جہاں شاید نہیں وہاں ہوتا
جو تیری رحمتیں ہم پہ نہ وا ہوئی ہوتیں
تیری ہستی کا راز کیسے پھر عیاں ہوتا
تیری عطاوؤں کا در جو نہ مجھ پہ وا ہوتا
تیری ثنا ء سے کیا واقف میرا دِہاں ہوتا۔۔؟
تیرا پرتو اگر نہیں یہاں وہاں ہوتا
توحسن کائنات میں بھلا کہاں ہوتا
اگر نہ ایک خَدا خالقِ جہاں ہوتا
زمیں نہ ہوتی کہیں اور نہ آسماں ہوتا
 

Rate it:
Views: 452
27 Nov, 2012
Related Tags on General Poetry
Load More Tags
More General Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets