Add Poetry

زندگانی وہ معطبر ہوگی

Poet: خواجہ ریاض الدین عطش By: Khawaja Fakhruddin, Chicago, IL, USA

زندگانی وہ معتبر ہوگی

جو محبت کے نام پر ہوگی

ہوگی پھولوں کی منزلت معلوم

عمر کانٹوں میں جب بسر ہوگی

دل رہے گا تو خون دل ہوگا

اشک ہوں گے تو چشم تر ہوگی

جو تجھے دیکھ کے پلٹ آئے

وہ نظر بھی کوئی نظر ہوگی

رات تو دن کی اک علامت ہے

رات ہوگی تو اک سحر ہوگی

رات بھر ہم جلیں گے فرقت میں

روشنی آج رات بھر ہوگی

بیکلی کا گماں عطشؔ تھا مگر

یہ نہ سمجھا تھا اس قدر ہوگی

Rate it:
Views: 1097
14 Jan, 2021
Related Tags on Life Poetry
Load More Tags
More Life Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets