زندگی

Poet: Numan Zia By: Numan Zia, Faisalabad

میرے آنگن کی ہری بیلوں کو اچانک کیا ہوا
نہ وہ رونق نہ ہریالی ہے
نہ وہ بہتے ہوئے پانی کی روانی ہے
چھائی ہر سو اداس شام سی تنہائی ہے
یوں ہے لگتا جیسے سارے شہر کی غمگینی امڈ آئی ہے
کہیں ہیں خون کی بہتی ہوئی نہریں
کہیں ہیں افلاس کی بے باق سی لہریں
مسجد ہے ویران آباد مے خانے
حوس ہے چار سو بھرے ہر حکمراں کے خزانے
یہ تیری ہو یا میری ہو سبھی سے کہہ سنانی ہے
یہی ہے زندگی اپنی یہی اپنی کہانی ہے

Rate it:
Views: 607
06 Feb, 2011
More Sad Poetry
ہَر ایک مُحبت مُحبت کرتا پھِرتا ہے ہَر ایک مُحبت مُحبت کرتا پھِرتا ہے یہاں لیکن
سَچ ہے کہ بہت سے مُحبت کے نام پر کھِلواڑ کرتے ہیں
یہ خوابوں کی بَستی کہاں سَچ مِلتا ہے وَفا والو
یہ جھُوٹی دُنیا میں اَکثر اپنے دِل کو بَرباد کرتے ہیں
یہ راہوں میں سَچّوں کے پیچھے پھِرنے والے کم ملِتے
یہ لوگ تو بَس دُکھ دے دِلوں کو بَرباد کرتے ہیں
یہ سچّے جَذبوں کا گہوارہ اَکثر سُونا ہی رہتا ہے
یہ پیار کے نام پر لوگ فَقط شاد کرتے ہیں
یہ دُنیا َبس نام کی خوشیاں سچّے دِلوں کو کب مِلتی؟
یہ راہوں میں اَکثر اپنی سچَّائی کو بَرباد کرتے ہیں
یہ خَلوص کا سایا بھی اَب نایاب نظر آتا ہے ہم کو
یہ مَطلب پَرَست فَقط چہرے ہی آباد کرتے ہیں
یہ وَعدوں کا موسم کب رَہتا ہے گُزر جاتا ہے لَمحوں میں
یہ رِشتوں کے نام پر اَکثر دِل ناشاد کرتے ہیں
یہ سَچّے جَذبے بھی مظہرؔ دُکھ سَہتے سَہتے چُپ ہو جاتے
یہ لوگ تو َبس اَپنے مَطلب سے اِرشاد کرتے ہیں
مظہرؔ تُو سَچّوں کے سَنگ چَل بیکار نہ کر دِل کو
یہ جھُوٹ کی دُنیا والے اَکثر دِل ناشاد کرتے ہیں
MAZHAR IQBAL GONDAL