زندگی اسی کا نام ہے
Poet: By: NS, lahoreکہیں دن چڑ ھے کہیں شب ڈھلے
کہیں قربتیں کہیں فاصلے
کہیں دور رہ کر جدا نہیں
کہیں ساتھ رہ کر ملے نہیں
کبھی ساتھ دل کے اک جہاں
کبھی دھوپ میں نہیں سائباں
کہیں اک دھنک ہے چار سو
کہیں لاپتہ ہر رنگ و بو
کہیں دیپ ہو کہیں دل جلے
کوئی خالی ہاتھ کہیں سب ملے
کہیں صبح ہے کہیں شام ہے
زندگی اسی کا نام ہے
More Life Poetry







