زندگی اوروں کی خاطر جو نہیں

Poet: dr.zahid sheikh By: dr.zahid sheikh, lahore pakistan

زندگی اوروں کی خاطر جو نہیں مر جائیے
گر سفر بیکار ہو تو لوٹ کے گھر جائیے

راحت جاں کا سبب ہوساری دنیا کے لیے
کام ایسا موت سے پہلے کوئی کر جائیے

وصل کی گھڑیوں میں چہرے سے عیاں ہے کشمکش
کوئی الجھن ہے تو پھر اے میرے دلبر جائیے

سلطنت فقر کو گر جاننے کا شوق ہو
تو فقیروں سے ملاقاتوں کو اکثر جائیے

نت نئے فتووں سے مولانا ہویئ ہے خیر بھی؟
ان سے تو بس پھیلتا ہے اور بھی شر ،،جائیے

مل سکا نہ دل کی بے چینی کو اک لمحہ قرار
آزمائے در سبھی اب “ اس “ کے در پر جائیے

ہر طرف پھیلا ہوا ہے گرچہ دہشت کا ماحول
جب خدا پر ہے بھروسہ کس لیے ڈر جائیے

آج ہے اور کل نہیں ہو گی ہمارے واسطے
ایسی دنیا کے لیے زاہد کیوں مر مر جائیے


 

Rate it:
Views: 486
01 Nov, 2012
More Life Poetry