ترے دل میں عداوت نہ ہو کسی کے لئے
ہاں مگر چاہت ہو اس میں ہر کسی کے لئے
اگر رہنا چاہتے ہو سد۱ خوش اے دوست
خوش کا سماں تم کرو ہر کسی کے لئے
دنیا میں دل کا سکوں چاہتے ہو تم اگر
دکھ درد کی دوا بن ہر کسی کے لئے
اس فانی دنیا میں رہ جاتا ہے نام اسی کا
زندگی اپنی جو لٹا دیتا ہے کسی کے لئے
کام تُو آ ہر اک کے، درد مٹا ہر اک کے
رب نے پیدا کیا کاشف تجھے اسی کے لئے