زندگی سو میں پھنستا چلا گیا
Poet: M.Z By: M.Z, karachiتھی زندگی سو میں پھنستا چلا گیا
میں اپنی بے بسی پہ یوں ہنستا چلا گیا
پہلے دکھا رہا تھا منزلوں کے خواب
پھر میرے سامنے سے وہ راستہ بدلتا چلا گیا
میں رو پڑا تھا جس کی جدائی کو سوچ کر
وہ شخص میرے حال پر ہنستا چلا گیا
میں خود لپٹ گیا تھا جسے یار جان کر
وہ سانپ کی طرح مجھے ڈستا چلا گیا
More Sad Poetry






