Add Poetry

زندگی ، عمر ، جیون اور حیات سب ایک ہیں

Poet: kashif imran By: kashif imran, Mianwali

مترادف الفاظ استعمال کرنےکی سعی کی گئی ہے
زندگی ، عمر ، جیون اور حیات سب ایک ہیں
موت ، مرنا ، انتقال اور وفات سب ایک ہیں
زندگی میں جو بھی آتے ہیں انسان کی
مصیبت ، دکھ ، تکلیف اور آفات سب ایک ہیں
اچھے ہیں کسی کے تو کسی کے برے ہیں
دن ، ایام ، لمحے اور حالا ت سب ایک ہیں
ہر انسان کے ہوتے ہیں الگ الگ جد اجدا
فکر ، سوچ ، خیال اور جذبات سب ایک ہیں
جن سے سب کا بھلا ہو ، بُرا کسی کا بھی نہ ہو
اپناؤ وہ طور طریقے ، رویے ، فطرت ا ور عادات سب ایک ہیں
نیکی کرو اور نیکی پھیلاؤ کاشف، اس سے جو ملیں گے
اجر ، ثواب ، انعام اور ثمرات سب ایک ہیں

Rate it:
Views: 465
19 Sep, 2016
Related Tags on Life Poetry
Load More Tags
More Life Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets