زندگی فروغ صبح جمال ہے
حسن تخلیق کا عمدہ خیال ہے
طلوع آفتاب ہے غروب_آفتاب ہے
شب کے آسمان پر خورشید بے مثال ہے
اس کی سحر میں گلابوں کی مہک ہے
شام! رات کی رانی کا طلسم باکمال ہے
یہ زمانوں کی ھم عصر ہے
چلنے میں گردش عالم جیسی چال ہے
اس کا ادراک ! خدا شناسی ہے
علم_معرفت میں بیان اسکا حال ہے
مختصر نہیں مسلسل ہے زندگی
ہوئی یہاں برخاست تو وہاں بحال ہے