مانا کہ زندگی میں کچھ لوگ بن بلائے چلے آتے ہیں
پھر وہ لوگ چپکے سے ہی دل میں اتر جاتے ہیں
بہت ساتھ نہیں بس اک لمحہ ساتھ رہنے کے بعد
بہت سے خواب چپکے سے آنکھوں میں بس جاتے ہیں
نہ جانے کیوں زندگی پھر اسے چاہنے کی خواہش کرتی ہے
جو لوگ پھر چپکے سے ہی زندگی سے چلے جاتے ہیں