زندگی میں ہر اک لمحہ
Poet: Sajid Awan By: Sajid Manzoor Awan, Islamabadزندگی میں ہر اک لمحہ زخم لے کر آگیا
آیا جو بھی ہمدرد نیا زخم لے کر آگیا
یاد تیری جب بھی آئی تڑپا میں دل کو تھام کے
تلاش میں تیری نکلا زخم لے کر آگیا
تم سے دور رہ کر دیکھو کیسی حالت ہوگئی
جب بھی کوئی پھول دیکھا زخم لے کر آگیا
سوچوں نہ میں کیسے تجھے کیسے تجھے بھول جاؤں
طلب میں تیری جہاں گیا زخم لے کر آگیا
ہے راہ وفا اک سزا چلنا اس پہ بس خطا
ساجد وفا پہ جو بھی چلا زخم لے کر آگیا
More Sad Poetry






