زندگی پہ ایسی غم کی گھٹاچھائی ہے
میں ہوں تماشہ اور دنیا تماشائی ہے
گھر میں بھی تنہا بھیڑ میں بھی تنہا
اب میری ساتھی میری تنہائی ہے
جو میرا دشمن ہے ہرجائی ہے
میرا دل اسی ستمگر کا تمنائی ہے
سبھی کہتے ہیں ًمحبت زندگی ہے
مگر ہماری تو جان پہ بن آئی ہے
زندگی بھر کسی سے پیار نہ کریں گے
اس بات کی ہم نے قسم کھائی ہے