زندگی کا سفر بھی کیسا سفر ہے
جس میں ساتھ غموں کالشکرہے
سفر حیات کے سبھی پرائے لوگ ساتھی ہیں
زندگی تنہا منزل جداکوئی نہ ہمسفر ہے
وہ یار ابھی تک مجھے ملا ہی نہیں
جس کا نام لکھا میرےدل پر ہے
ایک دن وہ بھی جان لے گا
جو میرے پیار سے بےخبر ہے
نہ جانے وہ کب زندگی میں آئے گا
اصغر کا دل جس کا منتظر ہے