زندگی کا گیت
Poet: ہنری وڈزورتھ لانگ فیلو By: مقصود حسنی, kasurمجھے نوحوں کے شمار سے آگاہ نہ کر
زندگی خالی خواب کی مانند ہے
خواب روح کی ضرورت ہیں
چیزیں ویسی نہیں جیسی نظر آتی ہیں
زندگی حقیقت ہے! زندگی سچائی ہے
اور قبر اس کی منزل نہیں
تم خاک ہو خاک میں جانا ہے
یہ روح کا کہا تو نہیں
ہماری معینہ منزل یا رستہ
لیکن فعل جوہر کل کو
ہمیں آج سے آگے پاتا ہے
فن دیرپا ہے اور وقت تیرتا ہوا
ہمارے دل مضبوط اور پر جوش
نہاں دمدموں کی طرح دھڑک رہے ہیں
جنازہ قبر کو محو سفر ہے
دنیا کے کار زار میں
زندگی وسیع پڑاؤ میں
بےزبان جانوروں کی طرح اشاروں پر نہیں
شورش سے نظر ملاتے ہوئے
More Life Poetry






