Add Poetry

زندگی کا ہر لمحہ جسے سوچتے ہوئے گزرا ہے

Poet: Ibn.e.Raza By: Ibn.e.Raza, islamabad

زندگی کا ہر لمحہ جسے سوچتے ہوئے گزرا ہے
آج غیروں کی طرح وہ دیکھتے ہوئے گزرا ہے

وہ جو سببِ درد ہے اور مداوا بھی ہے میرا
میری وحشتیں دیکھ کر ہنستے ہوئے گزرا ہے

غم ِہجر، سر ِدہلیز، چشم ِبراہ ہو جیسے
وصل ِنایاب کا لمحہ لمحہ ڈرتے ہوئے گزرا ہے

جا رہا ہوں گلشن خزاں کی تحویل میں دے کر
باد ِبہار کا جونکا یہ کہتے ہوئے گزرا ہے

وہ جو گرداب سے برسر ِپیکار تھا کب سے
ابھی لہروں کے دوش پہ بہتے ہوئے گزرا ہے

Rate it:
Views: 360
22 Nov, 2010
Related Tags on Sad Poetry
Load More Tags
More Sad Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets