زندگی کی راہوں میں سفر مشکل تھے بہت
Poet: Arooj Fatima (Lucky) By: AF (Lucky), K.S.Aزندگی کی راہوں میں سفر مشکل تھے بہت
وہ مخلص اور ہم بھی پاگل تھے بہت
اس کے کہنے پر جان دینے کی تیاری کر ڈالی
ورنہ جینے کے لیے ابھی باقی پل تھے بہت
ُاس نے بھی بھلا دیا ہمیں سبق کی طرح
جب ہم پر چھائے کالے بادل تھے بہت
وہ ہر روز ہماری ہار کا تماشا کرتا ہے
کبھی ہم بھی کھیلوں میں آتے اول تھے بہت
گھر میں فقروفاقہ اوپر سے ُاس کی جدائی
اب کیا بتائیں ہم پر آئے زوال تھے بہت
لکی ! دکھ ایسا نہیں تھا ، جو سب کو بتا دیا جاتا
دل ہی دل میں سوز و غم کے تال تھے بہت
More Sad Poetry






