زندگی کیا ہے بتا دیں گے

Poet: UA By: UA, Lahore

ایک دن جینا سیکھا دیں گے
یہ زندگی کیا ہے بتا دیں گے

یہ تجربات و مشاہدات مسلسل
جو نہیں دیکھا دیکھا دیں گے

تحقیق علوم و فنون حیات
حقائق ہمیں بھی بتا دیں گے

یہ عمل پیہم یہ جہد مسلسل
یہی کار ہستی بنا دیں گے

دیئےسے دیئے کو جلاتے چلو
یہ جگنو اندھیرے مٹا دیں گے

امن و محبت خلوص و وفا
حیات گلستاں سجا دیں گے

عظمٰی جو ہم کو نہیں جانتے
ہم کیا ہیں ان کو بتا دیں گے

Rate it:
Views: 622
16 Feb, 2009