زندگی کے امتحان بڑھتے چلے گئے

Poet: Sobiya Anmol By: sobiya Anmol, Lahore

زندگی کے امتحان بڑھتے چلے گئے
کہ ساتوں آسمان بڑھتے چلے گئے

سعادتیں کھو گئیں وقت کی کروٹ میں
ذِلتوں کے اِمکان بڑھتے چلے گئے

اُلجھا ہے ہر ذہن اُلجھنوں میں
بے سرو سامانی کے سامان بڑھتے چلے گئے

تشدد نے گود لیا ہر بار خطا کو
سوچے سمجھے نادان بڑھتے چلے گئے

جدید سے اِنقلابِ شدید کیا مانگنا
جدتوں میں بے ایمان بڑھتے چلے گئے

مصافحہ بر عکس رہا رابطوں کے
دِل ریش اطمینان بڑھتے چلے گئے

آثارِ قدیمہ رہے خطِ پیشانی پہ
لمحاتِ فکر وپریشان بڑھتے چلے گئے

مر گیا ہر فرد پیٹ میں درد لیے
مجبوریوں کے قبرستان بڑھتے چلے گئے

Rate it:
Views: 362
30 Apr, 2016
More Life Poetry