زندگی کے رنگ
Poet: farah ejaz By: farah ejaz, dearborn, mi USAتھوڑی خوشی
تھوڑے ہیں غم
کبھی ہنسی
کبھی آنکھ پُرنم
دل میں امنگ
ایک نئی ہے ترنگ
درد سے پھوٹتی
یہ روشنی ہے سنگ
راہ روشن
ایک نیا ہے عزم
چاہے ہوں تنہا
چاہے چلے
زمانہ سنگ
ہو اگر ہمت
تو ملے منزل ہر قدم
دل میں ہو یقین
تو ناممکن کچھ بھی نہیں
یہی سوچ اب ہر پل ہے میرے سنگ
More Life Poetry






