زندگی کےراستےکب آساں ہوتےہیں

Poet: M.ASGHAR MIRPURI By: M.ASGHAR MIRPURI, BIRMINGHAM

زندگی کے راستے کب آساں ہوتے ہیں
یہاں قدم قدم پہ ہمارےامتحاں ہوتےہیں

ان کی ساری الجھنیں سلجھ جاتی ہیں
جن لوگوں کے جذبے جواں ہوتےہیں

وہ خوش نصیب مبارک باد کےحقدار ہیں
دنیا میں پورے جن کےارماں ہوتےہیں

دنیا میں ایسےبہت کم لوگ ہوتےہیں
مقدر کےستارے جن پہ مہرباں ہوتےہیں

Rate it:
Views: 383
07 Oct, 2012