زندگی گلاب ہے

PoetUA Submitted byUA
Text size

زندگی خواب ہے
زندگی عذاب ہے
رنگ خوشبو خار ہے
یہ زندگی گلاب ہے

سوئے منزلِ بے نشاں
ہر راستہ سراب ہے
صوت ہے نہ تال ہے
نے نوا رَباب ہے
سمجھ سے بالا تر رہی
یہ وہ کَھلی کتاب ہے
پڑھ بھی اور بَھلا دیا
عجیب سا نصاب ہے
طویل تر سوال کا
مختصر جواب ہے
بچپنا۔۔۔۔۔،لڑکپنا۔۔۔۔۔
ضعیفی و شباب ہے

زندگی خواب ہے
زندگی عذاب ہے
رنگ خوشبو خار ہے
یہ زندگی گلاب ہے

Related tags on Parveen Shakir poetry

More General Poetry

Copied