زندگی ہم پہ مہرباں ہے

Poet: عرشیہ ہاشمی By: arshiya hashmi, islam abad

زندگی ہم پہ مہرباں ہے ہمیشہ کی طرح
روزامید کا سورج ہمیں دکھاتی ہے

جب کہ بجھ جائیں امیدوں کے دیئے اور جگنو
نئی راہوں کا پتا ا کہ نیا دیتی ہے

زندگی پھر بھی تجھے بیوفا سب کھتے ہیں
تو تو ہر سانس نیا آغاز عطا کرتی ہے

یہ گلہ تجھ سے جو سب رکھتے ہیں تو ناداں ہیں
قدر ہر پل کی جو کرتے ہیں انہیں بھاتی ہے

زندگی ہم پہ مہرباں ہے ہمیشہ کی طرح
روز امید کا سورج ہمیں دکھاتی ہے

Rate it:
Views: 377
05 Nov, 2014
More Life Poetry