آج کے دور میں
علم و شعور سے بہرہ مند
حقیقت زندگی کو جانتے ہیں
اور
بقائے حیات کی خاطر
سیمینار بہت کرتے ہیں
اپنی محفلوں میں
ایسے گاتے ہیں ترانے
جو بد ذوقی کو ہوا دیتے ہیں
صنم کدوں کے سارے بُت
گرا دیتے ہیں پل بھر میں
لیکن
بُت اک اپنا تراش لیتے ہیں
ہنگامہ دوراں میں
کوئی ناصح
انہیں مل جائے تو
قسم خدا کی
سرِ عام اُسے
یہ مغربی تہذیب کے دلدادہ لوگ
زندہ جلا دیتے ہیں