گہری بھوری آنکھوں والا اِک شہزادہ دور دیس سے چمکیلے مشکی گھوڑے پر ہوا سے باتیں کرتا جگر جگر کرتی تلوار سے جنگل کاٹتا آیا دروازوں سے لپٹی بیلیں پرے ہٹاتا جنگل کی بانہوں میں جکڑے محل کے ہاتھ چھڑاتا