زیست کے ہر پل میں تو رہتی ہے
Poet: M.ASGHAR MIRPURI By: M.ASGHAR MIRPURI, BIRMINGHAMزیست کےہر پل میں تورہتی ہے
 تجھےدیکھنےکی آرزو رہتی ہے
 
 ہر بزم میں تیری گفتگورہتی ہے
 ہرکوئی پوچھتا ہےکہاں تورہتی ہے
 
 رات بھرتیری یادوں سےلڑتاہوں
 کمرےکی زمیں لہو لہو رہتی ہے
 
 ایک بار خواب میں آئےتھےتم
 ابھی تک بدن میں خوشبورہتی ہے
 
 یہ تیری محبت کااثر ہے جاناں
 جودرددل کوکرتی رفورہتی ہے
 
  
More Sad Poetry






