ساتھ کسی کا چھوڑ کے دیکھو
Poet: ارسلان حُسینؔ By: Arsalan Hussain, Ajmanساتھ کسی کا چھوڑ کے دیکھو
غم سے رشتہ جوڑ کے دیکھو
دکھ کی گرمی کیا ہوتی ہے؟
درد کی چادر اوڑھ کے دیکھو
کیوں نہ آنکھیں اشک بَہائیں؟
خوشیوں کا رُخ موڑ کے دیکھو
یاد کی آندھی آ لپٹے گی
وقت کا دامن جھنجوڑ کے دیکھو
ٹوٹا ہے کیا اندر دل کے؟
نقش کسی کا جوڑ کے دیکھو
اِک گھور اندھیری ہے یہ دنیا
اپنی آنکھیں پھوڑ کے دیکھو
بنجاروں کی منزل جو ہے
سائے کے پیچھے دوڑ کے دیکھو
شاید تم بھی سب کچھ پا لو؟
مجھسے ناتا توڑ کے دیکھو
More Sad Poetry






