سادگی ہے یا ادا تیری
Poet: Irfan Ali By: Irfan Ali, Rawalpindiمشقتیں اٹھانےکی عادت ہے
سزا ئیں جھیلنے کی عادت ہے
خوش ہے اس دنیا ِعارضی پہ
ذلتیں اٹھانے کی عادت ہے
نہیں خبر بار گراں کیا ہے
حدیں توڑیں کی عادت ہے
یہ جہاں وہ جہاں دے ڈالا
پھر بھی مانگنے کی عادت ہے
گلہ کیا بخل ِ انسان کا
نعمتیں چھپانے کی عادت ہے
شکوہ رہتا ہے لب ہمیشہ
روتے کو رونے کی عادت ہے
نہیں پکڑتا خطاِ انسان پہ یکدم
اسے بخشنے کی عادت ہے
کھینچ کھینچ نکالے نارِ جہنم سے
پر اسے جلنے کی عادت ہے
تو بھی تو انسان ہے عرفان
تجھے بھی بھاگنے کی عادت ہے
More Forgiveness Poetry






