سارے لفظ روتے ہیں

Poet: By: Sajid naveed, Lahore

سنا ہو گا بہت تم نے
کہیں آنکھوں کی رم جھم کا
کہیں پلکوں کی شبنم کا
پڑھا ہو گا بہت تم نے
کہیں لہجے کی بارش کا
کہیں ساگر کے آنسو کا
مگر تم نے کبھی ھمدم
کہیں دیکھے کہیں پڑھے
کسی تحریر کے آنسو
مجھے اس کی جدائی نے
یہ معراج بخشی ہے
کہ میں جو لفظ لکھتا ہوں
وہ سارے لفظ روتے ہیں
 

Rate it:
Views: 1024
24 Mar, 2008
More Sad Poetry