ساقی ابھی نہ جا

Poet: muhammad nawaz By: myhammad nawaz, sanglahill

غنچوں پہ اک نکھار ہے ساقی ابھی نہ جا
پھر آمد بہار ہے ساقی ابھی نہ جا

بے نام آرزوؤں کا ۔ مٹتے خیال کا
اک گھونسلا تیار ہے ساقی ابھی نہ جا

یادیں ہیں وحشتیں ہیں غم روزگار ہے
میدان کارزار ہے ساقی ابھی نہ جا

بس اک تیرے خیال سے جینے کی آس ہے
عالم فروغ دار ہے ساقی ابھی نہ جا

راہ فریب وقت ہے محشر کی ایک دوڑ
ہر گام اک پکار ہے ساقی ابھی نہ جا

Rate it:
Views: 1039
08 Dec, 2010
More Life Poetry