Add Poetry

سانسوں کی ریل دوستو چلتی چلی گئی

Poet: وشمہ خان وشمہ By: وشمہ خان وشمہ, منیلا

سانسوں کی ریل دوستو چلتی چلی گئی
اور ساتھ اپنی عمر بھی ڈھلتی چلی گئی

دریا قریب ہوتے ہوئے بھی سنو میاں
بستی ہمارے ضبط کی جلتی چلی گئی

شعلے بھڑک اٹھے ہیں بدن کے حصار میں
اور برف میرے دل میں پگھلتی چلی گئی

مقتل کی سمت اپنی جوانی خلوص سے
بے خوف ہوکے آج مچلتی چلی گئی

ہم تو سبھی کے راز چھپائے رہے مگر
دنیا ہمارے راز اگلتی چلی گئی

وشمہ دعائیں ماں کی رہیں ساتھ اس لیے
دشوار راستوں میں سنبھلتی چلی گئی

Rate it:
Views: 355
27 Oct, 2022
Related Tags on Life Poetry
Load More Tags
More Life Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets