یہ ہر اک بات پہ تم جو وفا کی بات کرتے ہو
فرشتہ ڈھونڈتے ہوتم خدا کی بات کرتے ہو
زمانے میں بھلا کیسے ملے گی یہ وفا تم کو
دلوں سے کھیلتے ہو تم انا کی بات کرتے ہو
تمہارے ہی ستم ہیں یہ کرم بھی اب تمہارے ہیں
مٹا کر بھی ہمیں تم جو دعا کی بات کرتے ہو
پکاریں کس طرح تم کو اے ساحل کے تماشاہی
یہ لب خاموش ہیں اور تم صدا کی بات کرتے ہو
یہ ہر اک بات پہ تم جو وفا کی بات کرتے ہو
فرشتہ ڈھونڈتے ہوتم خدا کی بات کرتے ہو