سب پیٹ کی پوجا کے بہانے ہیں

Poet: Raza Nisar By: Raza Nisar, Rawalpindi

یہ فرقے،یہ جماعتیں یہ سیاسی بازیگر
سب رقمیں بٹورنے کے بہانے ہیں

بناتے ہیں سادہ دلوں کو بیوقوف یہ سب
سب پیٹ کی پوجا کے بہانے ہیں

زرداری ہو ،نواز شریف ہو یا عمران خان
سب کی تقریریں دولت لوٹنے کے بہانے ہیں

طاہر قادری بھی مخلص نظر نہیں آتے
ان کے بھی طرح طرح کے بہانے ہیں

غریب کو اپنا خود خیال رکھنا ہو گا
امیروں کے تو انہیں لوٹنے کے بہانے ہیں

Rate it:
Views: 623
25 Jul, 2014
More Political Poetry