سب کو محبت کی ضرورت ہے
یہ زندگی کی حقیقت ہے
پاس آئیے دوست بن کر آپ
شرمانے کی کیا بات ہے
پل دو پل کا ملنا کمال نہیں
یہ تو زندگی کی رفاقت ہے
کوئی سچ بولتا نہیں یہاں
ان کا کہنا ہی صداقت ہے
نہیں ہے کوئی محفوظ شہر میں
کیا یہی آپ کی حکومت ہے
ہوتا ہے دھوکہ سیاست کے نام پر
بڑی عجیب دنیا کی ریاست ہے
نہیں سنتا پیار کی بات کوئی
کس کو یہاں اتنی فرصت ہے