سبب کوئی نہیں لیکن

Poet: By: TARIQ BALOCH, HUB CHOWKI

سبب کوئی نہیں لیکن
وہ مجھ سے ہر گھڑی ناراض رہتی ہے

کہیں رستے میں مل جاۓ
تو نظریں پھیر لیتی ہے

کوئی اس سے مرا پوچھے
تو اس سے روٹھ جاتی ہے

کبھی باتوں ہی باتوں میں
جو میرا ذکر آ جاۓ

چلی جاتی ہے اٹھ کر وہ
وہ مجھ سے اتنا چڑتی ہے

کہ اب تو سوچتا ہوں میں
کہیں مجھ سے
"محبت تو نہیں اس کو"

Rate it:
Views: 378
13 Aug, 2012