سدا انہیں ٹھنڈی ہوا میں رکھ
Poet: Ibn.e.Raza By: Ibn.e.Raza, Islamabadبیٹیوں کے دکھ نہیں دیکھے جاتے
تو اِن کو سدا اپنی پناہ میں رکھ
تقسیم ِ جگرمیں کیسے کروں
میری التجا اپنی نگاہ میں رکھ
ان کےبجپن سے تا دم ِ مرگ
ظلمت سے بچا، ضیا میں رکھ
خوشیاں انکی ڈھونڈنے نکلوں
تو اثر میری ہر دُعا میں رکھ
انکی توقیروحُرمت تیرے سپرد
انکو اپنی نظر ِ عطا میں رکھ
نہ کبھی ہو غم کا سایہ ان پر
سدا انہیں ٹھنڈی ہوا میں رکھ
سیرت میں عِفت کے پھول کھلا
راضی انہیں اپنی رضا میں رکھ
More Sad Poetry






