جانے کیا کیا چھوٹ گیا ہے سرحد کے اس پار
کوئی ہم سے روٹھ گیا ہے سرحد کے اس پار
گاؤں کی گلیاں بستی آنگن چبارو سے دور ہوا
تم بھی تھوڑے روٹھے ہم سے اور میں بھی مجبور ہوا
جسم یہاں ہے روح ہے میری سرحد کے اس پار
کوئی ہم سے روٹھ گیا ہے سرحد کے اس پار
دور تھا ایسا ہم تم دونوں ساتھ مے کھیلا کرتے تھے
ہر بحران ہر دشواری کو ساتھ مے جھیلا کرتے تھے
دو ٹوكڑو کا ایک حصہ ہے سرحد کے اس پار
کوئی ہم سے روٹھ گیا ہے سرحد کے اس پار
جانے کتنی سدييا ہم تم سے محبت وفا کے رہبر تھے
گر ہم تھے خاموش کنارہ تو تم ہی ایک سمندر تھے
محض دلوں کا درد لئے ہم سرحد کے اس پار
کوئی ہم سے روٹھ گیا ہے سرحد کے اس پار
جانے کیا کیا چھوٹ گیا ہے سرحد کے اس پار
کوئی ہم سے روٹھ گیا ہے سرحد کے اس پار