Add Poetry

سرد سرد موسم کی خنک خنک راتیں ہیں

Poet: نور الشعور By: نور الشعور, Karachi

سرد سرد موسم کی ، خنک خنک راتیں ہیں
برف برف لہجہ ہے ، خشک خشک باتیں ہیں

رت خزاں خزاں جیسی ، زرد زرد پتے ہیں
ہجر ہجر پیڑوں کے ، گرد گرد پتے ہیں

دھند دھند رستہ ہے ، رات رات عالم ہے
جنگ جنگ جنگل ہے ، گھات گھات عالم ہے

برق برق شہروں میں ، نفس نفس ارزاں ہیں
آگ آگ آنکھیں ہیں ، اشک اشک داماں ہیں

خون خون منظر ہے، خاک خاک جسم و جاں
سرخ سرخ خنجر ہے ، راکھ راکھ جسم و جاں

قبر قبر عالم ہے، گاہ گاہ آوازیں
روح روح سایہ ہے ، آہ آہ آوازیں

انگ انگ وحشت ہے ، تار تار دامن ہے
سنگ سنگ سینہ ہے ، خار خار دامن ہے

درد ،درد، شہہ رگ ہے ، کرب کرب خاموشی
حرب حرب قصہ ہے ، ضرب ضرب خاموشی

خوف خوف چہروں پر، قلب قلب لرزاں ہے
سانس سانس ساکن ہے ، چشم چشم حیراں ہے

شہر؟! شہر نبیوں کا، ارض؟! ارض ِ اقدس ہے
جنگ ؟! جنگ حق کی ہے ۔ غرض ؟! غرض ِ اقدس ہے

ذکر ذکر ہونٹوں پہ ، اسم اسم اللہ کا
جیت صرف حق کی ہے ، حکم ؟! حکم اللہ کا

ہاتھ ہاتھ اٹھ جائے ، اور اک دعا دے دے
ہم خدا سے راضی ہوں ، وہ ہمیں رضا دے دے

Rate it:
Views: 39
18 Jan, 2025
Related Tags on Life Poetry
Load More Tags
More Life Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets